ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوئس بینک میں رقم جمع کرنے والوں کے بارے میں حکومت کو اہم معلومات ملی

سوئس بینک میں رقم جمع کرنے والوں کے بارے میں حکومت کو اہم معلومات ملی

Fri, 06 Jul 2018 23:39:45    S.O. News Service

نئی دہلی ،06؍جولائی (ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)معلومات کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے جانچ میں پایا ہے کہ بینک میں جمع رقم پر انکم ٹیکس کی چوری کی گئی ہے۔انکم ٹیکس ریٹرن کے ذریعہ حکومت کو ان لوگوں کے تعلق سے اہم معلومات موصول ہوئی ہیں جو ٹیکس کی چوری کرتے ہیں اور سوئس بینکوں میں رقم جمع کرتے ہیں۔

ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ محکمہ انکم ٹیک کی جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سوئس بینک میں جمع ہر رقم کالا دھن نہیں ہے۔ ایسا اس لئے کیوں کہ انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے والے متعدد ٹیکس دہندگان نے خود اس امر کا اقرار کیا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرن کی شق ’ایف اے ‘ میں سوئس بینک میں جمع رقوم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2016۔17 میں سوئس بینک میں کل 5200 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔ تقریباً 700 لوگوں نے از خود سوئس بین میں جمع رقوم کا انکشاف کیا ہے۔ اقرار کرنے والوں میں سب سے زیادہ نجی ٹیکس دہندگان ہیں۔ علاوہ ازیں بینک اور کئی کمپنیاں بھی اس طرح کا اقرار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

چونکہ یہ رقم انکم ٹیکس ریٹرن میں درج ہے اس لئے یہ کالا دھن نہیں ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ٹی آر (انکم ٹیکس ریٹرن) سے مزید انکشافات ہوں گے۔

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق آزادانہ نکاسی منصوبہ کے تحت یہ پیسے باہر بھیجے گئے۔ اسکیم کے مطابق ایک شخص 2.5 لاکھ ڈالر ہر سال باہر بھیج سکتا ہے۔


Share: